جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوابراہو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔فائل فوٹو
جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوابراہو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔فائل فوٹو

اسلام آباد اورکراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے ،دہشتگردشکست کھائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پمز ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی،اسلام آبادمیں کل دہشتگردی کے 2 واقعات ہوئے،پولیس نے جانوں کانذرانہ پیش کرکے امن کی فضاقائم کی۔

وزیرِداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں دہشت گردی کےواقعات کاخدشہ ہے، راولپنڈی اور پشاور میں بھی خطرات ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ راولپنڈی اورکراچی میں تھریٹس ہیں،ملک میں ہماری افواج اورپولیس نے دہشتگردوں کو شکست دی،کل بھی پانچ دہشتگردپاک افواج نے ہلاک کیے ہیں ،ان کاکہناتھاکہ تین ناکے بھی ختم کرنے جا رہاہوں ،یہاں 100 ایگل اسکواڈچلائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوابراہوا،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، میں اس واقعے کی بھر پورمذمت کرتا ہوں،قائدین جہاں پریس کانفرنس کی جگہ تھی وہاں کرتے ۔