یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی،پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری اورفرخ حبیب نے فوری سماعت کی درخواست جمع کرائی،ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے،کرپٹ پریکٹسز سے جیتنے والاسینیٹر ،چیئرمین سینیٹ کا خواہاں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشن کی سماعت11 مارچ کو کی جائے،انتہائی اہم معاملے کے دوررس نتائج آئیں گے،گیلانی کے منتخب ہونے کا معاملہ ملکی تاریخ کا منفرد واقع ہے،امید ہے این اے 75 ڈسکہ کی طرح الیکشن کمیشن اس پرفوری سماعت کرے گا۔
درخوست گزاروں نے اسی نوعیت کی درخواست دو مارچ کوبھی دے رکھی ہے،،دو مارچ کی شام کو ہی کرپٹ پریکٹسز سے متعلق ویڈیو سامنے آئی تھی ،ایک دن پہلے ویڈیو آنے کے باوجود اہم معاملے کو تاحال نہیں اٹھایاگیا۔