سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق اپیل سماعت کیلیے مقررکردی گئی،پی ٹی آئی کے امیدوارعلی اسجدملہی کی اپیل سماعت کیلیے مقررکردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ پی ٹی آئی امیدوارکی اپیل پرکل سماعت کرےگی ،سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرےگا ،رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسزجاری کردیے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کاضمنی الیکشن کالعدم قراردیاتھا۔