اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا ہے کہ ایک بھی ووٹ غلط ثابت ہوا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں جیت کسی کی بھی ہو کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے باہر جو بھی ہنگامہ آرائی ہوئی اس پر تحقیقات کریں گے۔ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ اسد قیصرنے کہا کہ وزیر اعظم کو کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں اگر ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو کرسی چھوڑ دوں گا،ان کا کہنا تھا کہ میرا اور فیصل واوڈا کا ووٹ گنیں تو 180ووٹ بنتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کیلیے ہرجگہ جا سکتا ہوں۔ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور قانون کو بالادست بنانا ہے۔تیاری آپکے سامنے ہیں، کوشش کررہے ہیں، اللہ کامیابی دے گا۔جمہوریت کے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے،میڈیا کو سہولت دیں گے۔