گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ قرار دینے کے لیے دستور پاکستان میں ترمیم کی جائے۔فائل فوٹو
گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ قرار دینے کے لیے دستور پاکستان میں ترمیم کی جائے۔فائل فوٹو

جی بی اسمبلی ۔ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور

گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنایاجائے،جی بی اسمبلی سے قراردادمنظورکرلی گئی، قراردادوزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید نے پیش کی ۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، وزیراعظم اور ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کا درجہ دے کر اسے قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ قرار دینے کے لیے دستور پاکستان میں ترمیم کی جائے۔ اس سلسلے میں آئین میں ترامیم کا بل پارلیمنٹ سے منظورکرایا جائے، آئینی ترامیم میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سے مسئلہ کشمیر متاثر نہ ہو۔ گلگت بلتستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

خالدخورشید نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کوسینیٹ اورقومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،مسئلہ کشمیرکومتاثرکئے بغیرگلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنایاجائے،گلگت بلتستان کوقومی اداروں میں نمائندگی دیناوقت کی ضرورت ہے۔

قائد حزب اختلاف امجد حسین کاکہناہے کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کرنا ہے،تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیں گے،ماضی میں بھی مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے گزشتہ انتخابات کے دوران اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔