بلوچستان سے نو منتخب ارب پتی سینیٹرعبدالقادر نے تحریک انصاف کی شمولیت اختیار کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نو منتخب سینیٹرعبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اوران پراعتمادکااظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان نے عبدالقادر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔
واضح رہے کہ عبدالقادر کو پہلے پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیاتھالیکن پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ان سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا گیاتھا اورانہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑایا گیا، عبدالقادرکو بلوچستان حکومت اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی ۔