پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی نوازنے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کیا۔ درخواست میں یوسف رضا گیلانی، علی حیدر گیلانی اورالیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے۔
علی نوازاعوان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے دھاندلی اور پیسوں سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے گیلانی کے کاغذات نامزدگی کیسے قبول کیے؟ مریم نواز نے اعتراف کیا وہ الیکشن پر اثرانداز ہوئیں۔
مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ کی آفر سے اثرانداز ہونے کا اعتراف کیا، علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے پائے گئے۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے، ان کی بطور سینیٹر کامیابی غیرآئینی اورغیر قانونی قرار دی جائے۔یوسف رضا گیلانی کی کامیاب کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے۔