وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اورآصف علی زرداری کرپشن کرتے ہیں اور پھر وہ پیسہ میڈ یا مینجمنٹ اورلوگوں کو خریدنے میں لگاتے ہیں ،پھرایسا مرحلہ آجاتا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کھاتے ہیں تو لگاتے بھی تو ہیں،ایک زرداری سب پربھاری ،اس طرح سے قوم کی اخلاقیات کو متاثرکیا جا رہا ہے اور یہ سب سے زیادہ نقصان دہ عمل ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کے ساتھ یو این کی رپورٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں، رپورٹ غریب اورترقی پذیر ممالک سے متعلق ہے،غریب ممالک کا 7 ہزارارب ڈالر بیرون ممالک میں پڑا ہے، ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بھجوایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں اب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور شفاف الیکشن کے انتخابات کے لیے الیکٹرانک مشین کا استعمال یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لوں گا۔