نیپرانے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی،نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کاکہناہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر6 ارب 90 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑےگا،اضافی وصولی مارچ کے بلوں میں کی جائےگی،اضافے کااطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔