اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو
اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،سابق رکن اسمبلی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ آج کی سماعت سے قبل فیصل واوڈا کی جانب سے وکیل تبدیل کرلیا گیا تھا۔

کارروائی کے آغاز پر وکیل نے الیکشن کمیشن ممبران کو بتایا کہ فیصل واوڈا کی والدہ علیل تھیں جس کا ریکارڈ ساتھ لائے ہیں۔ جس کے جواب میں الیکشن کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم کا کہنا تھا کہ اللہ آپکی والدہ کو صحت دے۔ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے فارم خود فل کیا اب اسکا جواب دیں۔

سابق رکن اسمبلی نے ممبر الیکشن کمیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے زیادہ قانونی مسائل کا علم نہیں، سادہ سا عام شہری ہوں، ممبر الیکشن کمیشن الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ آپ قانون ساز ادارے کے رکن ہیں ایسا مت کہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے استفسارکیا کہ آپ وقت مانگ رہے ہیں کیا دوبارہ پیش ہوں گے، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر سب ٹھیک رہا تو لازمی پیش ہوں گا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی۔