ملک بھر میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن لگانے کا عمل آج سے شروع ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو چینی کمپنی کی تیارہ کردہ ویکسین سائینو فارم لگائی جا رہی ہے۔
پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اورلیڈی ریڈنگ اسپتال میں ابتدائی طورپر50 بزرگ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں کسی قسم کی ری ایکشن کی شکایت نہیں آئی۔
سندھ ،پنجاب اوربلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن لگانے کا عمل جاری ہے اب تک سیکڑوں بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چی ہے۔
اس ضمن میں حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے 60 سال اوراس سے زائد عمر کے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق شہریوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کا جواب دیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ شہری کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کس سینٹر پراورکب جائیں؟۔