سپریم کورٹ آف پاکستان نے شادی کے وقت دیئے گئے تحائف سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاہے کہ شادی کے وقت دیے گئے تحائف دلہن کی جائیداد ہیں ،یہ تحائف شرعی قانون کے مطابق بیوی سے واپس نہیں لیے جاسکتے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کہاگیاہے کہ عورت کو اپنی جائیداد رکھنے اورکاروبار کرنے کاپوراحق ہے،عورت کا والدین اورشوہر سے میراث لینے کا حق واضح طورپرطے کیاگیاہے ،شوہراپنی بیویوں کی میراث فراہمی کیلیے وصیت کیا کریں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ پاکستان میں قرآن مجید کے احکامات کو بھی نظراندازکیا جاتا ہے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کیس کا 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا۔