ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہوگئی
ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکی قیمت 687 روپے اضافے سے 88 ہزار 992 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 9 ڈالر اضافے کے بعد 1712 ڈالر ہوگئی ہے۔