کبوتر کے بعد پاکستانی پرچم میں رنگے غبارے سے بزدل بھارتی خوفزدہ ہو گئے
کبوتر کے بعد پاکستانی پرچم میں رنگے غبارے سے بزدل بھارتی خوفزدہ ہو گئے

ایک غبارے نے بھارت کی ہوا نکال دی

کبوتر کے بعد پاکستانی پرچم میں رنگے غبارے سے بزدل بھارتی خوفزدہ ہو گئے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے گاؤں میں پولیس نے جہاز کی شکل کا ایسا غبارہ تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے جس پر پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا نام درج ہے جبکہ غبارے کا رنگ پاکستانی پرچم کے رنگوں پر مشتمل ہے۔
بھارتی پولیس نے غبارہ تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے ’پاکستان کا فضائی حملہ‘ قرار دیا تو کسی نے اس حملے کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فضائیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔