مجموعی طور پر 3کروڑ 19 لاکھ29 ہزار581 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔فائل فوٹو
مجموعی طور پر 3کروڑ 19 لاکھ29 ہزار581 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔فائل فوٹو

39 فیصد پاکستانی کورونا ویکسین لگوانا نہیں چاہتے، سروے رپورٹ

61 فیصد پاکستانی کورونا کی ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ 39 فیصد نے انکار کردیا ہے۔
یہ انکشاف ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے نئے سروے میں ہوا ہے۔
سروے میں پاکستان کو دنیا کے ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جہاں ویکسین لگوانے کے بارے میں عوام زیادہ پُرجوش نہیں ۔
سروے کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات میں سب سے زیادہ یعنی 23 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین کے مضر اثرات کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ 21 فیصد نے عمومی طور پر ہر طرح کی ویکسین کے خلاف ہونے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں دوسرے مرحلے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سمیت ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 239 افراد متاثر جب کہ 13324 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔