چینی سائنسدانوں نے سمندر کی گہرائی میں تحقیق کیلیے خودکار روبوٹ تیار کرلیا ہے جو بہت نرم ہونے کے علاوہ آزادانہ انداز میں تیر بھی سکتا ہے۔
سائنسدانوں نے سمندری گہرائی میں پائی جانے والی گھونگھا مچھلی سے متاثر ہو کر ایک نرم روبوٹ ایجاد کیا ہے۔
اس روبوٹ کو سمندر کے سب سے گہرے مقام’ماریانا ٹرینچ‘میں تیرا کر آزمایا گیا ہے، یہ مقام تقریباً 11 ہزار میٹر گہرائی میں واقع ہے۔