کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کارروائی جانے والی دہشتگردی کے متعلق انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے رینجرزافسران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ہونے والی دہشتگردی میں ایم کیوایم لندن کی ایک خاتون رکن کہکشاں حیدر کا اہم کردارہے۔ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ کی کچھ ٹیمیں امریکا سے خاتون چلاتی رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہکشاں حید ر نام کی ایک خاتون ٹیکساس سے ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چلا رہی ہے۔کراچی میں ٹارگٹ کلر ٹیم کو کہکشاں حیدر ان ڈائریکٹ ہیڈ کررہی ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ بھی دکھایا گیا جس میں ایم کیو ایم لندن کی خاتون رکن دہشتگردی کے متعلق ہدایات دے رہی ہے۔عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر ٹیم نے یوسی 13کے چیئرمین راشد ماموں کو قتل کیا۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ہدایات پر کہکشاں واٹس ایپ پر ہدایات دیتی رہی۔کہکشاں حیدر نے ٹارگٹ کلرز کو یہاں تک بتایا کہ ٹارگٹ کے جسم کے کس حصہ پر گولی چلانی ہے۔
کہکشاں حیدر پر پہلے بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ٹارگٹ کلر ٹیم کو خاتون رکن کی جانب سے ایک امام مسجد کو بھی ٹارگٹ کرنے کی ہدایات دی گئی۔ جوٹارگٹ خاتون نے بتائے ان سے فرقہ واریت بھی ہوسکتی تھی۔ٹارگٹ کلرز کو ایڈوانس50ہزار، ٹارگٹ مکمل ہونے پر 2لاکھ تک کی آفر کی گئی۔
عمرشاہد کا کہنا تھا کہکشاں حیدر منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔واردات کے بعد ٹارگٹ کلر ٹیم کو ٹرانزکیشن بھی کی گئیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کیس میں ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے لیے پیسے بھیجے گئے،ہم نے خفیہ اطلاعات پرکئی آپریشنز کئے،بڑی محنت ہوئی، اب کیس مضبوط بن گیا ہے،ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے جو بھی چیزیں سامنے آئی آپ کے ساتھ شیئرکریں گے،بیرون ملک میں بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم لندن کا کراچی میں ہمیشہ فسادات پھیلانے کا مقصد رہا،ایم کیو ایم لندن ایک بار پھر کراچی میں آنا چاہتی ہے،رینجر افسر کرنل شبیر کا کہنا تھا کہرینجرز نے 2017میں ایم کیو ایم لندن کے 3ٹارگٹ کلر گرفتار کئے۔ٹارگٹ کلرز ٹیم کے ملزمان میں عدالت میں اعتراف جرم کو کئی انکشافات بھی کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک کلپ نہیں ہے، اس کے علاوہ اور بھی کلپ ہیں۔ اماؤنٹ ٹرانسفر، کن اکاؤنٹس پر گئی سب تفصیلات ہمارے پاس ہیں۔