ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی ایل پی جی پیداواری اداروں نے(پارکو پاک ارب ریفائنری) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگی۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگرایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اورایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔