ہمارے سینیٹرزکو کالز کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز

کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ ہمارے کچھ سینیٹرزنے وہ کالیں رکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں۔

               
March 11, 2021 · اہم خبریں, قومی
اگر مگرکرنے والوں کو کہوں گی کہ نواز شریف ملک واپس آئیں گے۔فائل فوٹو

اگر مگرکرنے والوں کو کہوں گی کہ نواز شریف ملک واپس آئیں گے۔فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو کالز کرکے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرزکو فون کالیں کی جارہی ہیں، اور کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ ہمارے کچھ سینیٹرزنے وہ کالیں رکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب جمعے کو عمل میں آئے گا،عددی لحاظ سے اپوزیشن کو برتری حاصل ہے۔ پی ڈی ایم نے چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیرمین کے لیے عبدالغفور حیدری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔