وزیراعظم عمران خان نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے نامزد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں تمام سینیٹرز نے شرکت کی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کااختیار وزیراعظم کو دیدیا۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہے اورکل کامیاب ہوں گے،وزیراعظم نے واضح کہہ دیا غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔
فیصل جاوید نے کہاکہ ہم اوپن بیلٹ اورالیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جارہے ہیں ،اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی ہے،چاہتے ہیں شفاف الیکشن ہوں، اوپن بیلٹنگ ہو، انہوں نے کہاکہ ہرسطح سے کرپشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن ہے ،ہمیں اب قانون سازی کیلیے بڑی آسانی ہوگی ۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ وزیراعظم مہنگائی کے خاتمے کیلیے زبردست پیکیج لا رہے ہیں،پہلی حکومت ہے جومانتی ہے مہنگائی ہے اور اس پر قابوپانا ہے ،ہر قانون سازی کو اپوزیشن روک دیتی تھی ، اپوزیشن والوآپ کو این آر او نہیں ملے گا،پوری امید ہے صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے ۔
وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے مرزاآفریدی کونامزدکردیا.