فائل فوٹو
فائل فوٹو

روحانی نسخے اور مشکلات کا حل

کھوئی ہوئی چیز مل جائے
اگر کسی کی کوئی چیز کھوگئی ہو یا وہ کہیں رکھ کر بھول گیا ہو اور باوجود تلاش کرنے کے نہ مل رہی ہو تو رات کو عشاء کی نماز پڑھ کر سونے سے پہلے باوضو ہو کر گیارہ روز تک دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر 100 مرتبہ یا محیط پڑھ کر سو جائے تو خواب میں گمشدہ چیزکے بارے میں اشارہ ہوجائے گا۔
راستے سے بھٹک جانا
اگر کوئی شخص کسی ایسے ویران مقام پر کھوگیا ہو، جہاں پر اسے کوئی راستہ نہ مل رہا ہو تو اسے چاہیے کہ فرض نماز پڑھ کر دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر سو مرتبہ درود پاک کا ورد کرے تو اس کی مشکل آسان ہو جائے گی اور پردہ غیب سے اس کی مدد کا سامان پیدا ہو جائے گا۔
غربت سے نجات
غربت و افلاس کے خاتمے کے لیے درود پاک کا ذکر کرنا انتہائی فائدہ مند ہے جو شخص غربت و افلاس کا شکار ہو، اسے چاہیے کہ وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد اسے تنگ دستی سے نجات حاصل ہو جائے گی۔
پردہ غیب سے ایسا سامان پیدا ہو گا کہ اس کی مالی پریشانی، خوشحالی میں بدل جائے گی۔ گھر کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ مال و دولت کی ریل پیل ہوجائے گی، لیکن اس مقصد کے لیے بلا ناغہ درود شریف کا ورد کرنا ہی مطلوبہ مقصد کو پورا کرتا ہے۔