سرکاری ملازم کے گھر سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب

لاہور کی وحدت کالونی میں سرکاری ملازم کے گھر سے گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرایا گیاہے۔
پولیس نے سیڑھی لگا کر بند گھر سے بچی کو بازیاب کرایا، اہل علاقہ کی شکایت پر دس سال کی بچی کو تحویل میں لے لیا گیا۔
علاقے کے لوگوں نےپولیس کو اطلاع دی تھی کہ بچی پر مبینہ طورپرتشدد کیا جاتا ہے ، چائلڈ پروٹیکشن بیورونے بچی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچی کابیان لےکرقانونی کارروائی شروع کر دی، بچی کہتی ہےکہ وہ ڈیڑھ سال سے ملک طارق کے گھرمیں ملازمہ ہے، اس سے پہلےاس کی چھوٹی بہن یہاں ملازمہ تھی۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کہتی ہیں کہ بچی قصور کی رہائشی ہے جس کےوالدین سے رابطہ کیا جائے گا، بچی کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا ہے کہ نا بالغ بچی سےزبردستی کام کرانا اور پھر تشددکا نشانہ بنانا بلا شبہ سنگین جرم ہے،گھریلو ملازمین کی حفاظت کیلئے قوانین پہلے سے موجود ہیں۔