پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے نیب کو بطور ادارہ بند نہ کرنے اور قوانین میں تبدیلی کی حمایت کردی۔
ليگی رہنما عطا تارڑ کی احتساب عدالت لاہور کے باہر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب! آپ کے احتساب کا وقت آنے والا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے اخراجات کیلیے اے ٹی ايمز کی فوج رکھی ہوئی ہے جس کا ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہاکہ عمران خان اپوزيشن کی اکثريت کو تسليم کريں اور سينيٹ اليکشن سے دستبردار ہوں، کسی کو ڈاکا نہيں ڈالنے ديں گے، ہم جيتنے جارہے ہيں اگر ہمت ہے ’تو روک لو‘۔