پاکستان مسلم لیگ ن کے پی پی 84 خوشاب سے منتخب ہونے رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو انتقال کر گئے۔وہ لاہور کے نجی ہستپال میں زیرعلاج تھے۔
ملک وارث کلو کورونا وائرس کا شکار تھے۔وارث کلو پہلی بار 2002 کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ 2018 میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،وہ ن لیگ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکرکے عہدے کے امیدوار تھے تاہم ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔