حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کے لیے رسہ کشی جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اپنے ناشتے پر51 سینیٹرز پورے کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور سینیٹ میں اپنی جیت کے دعوے بھی کررہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے جیت کی پیش گوئی کی ہے اور کہا کہ انشا اللہ ہم پانچ ووٹوں سے جیتیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب (ن) لیگ کےر ہنما جاوید لطیف نے کہا کہ صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا اورتحریک عدم اعتماد سے بھی بچایا گیا، میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے، عوام حکومت سے چھٹکاراچاہتی ہے،اسی لئے ہم لانگ مارچ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ پولنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد خفیہ کیمرے بھی پکڑے گئے ہیں جس کے بعد نہ صرف کیمرے بلکہ وہ پولنگ بوتھ ہی اپوزیشن نے اکھاڑ پھینکے ہیں۔