تحقیقات کے لیے سیکریٹری سینیٹ کو حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تحقیقات کے لیے سیکریٹری سینیٹ کو حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پولنگ بوتھ کیمرے۔پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

چیئرمین سینیٹ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلیے اجلاس شروع ہو چکاہے لیکن خفیہ کیمرے نے نئی مشکل میں ڈال دیاہے اوراب پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکلنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دینے والے مظفر شاہ کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکلنے کی تحقیقات کے لیے سیکریٹری سینیٹ کو حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اورکوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو دیکھ سکے گا۔