صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔فائل فوٹو
صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔فائل فوٹو

حکومتی اوراپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

چیئرمین سینیٹ کیلیے حکومتی اور اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی میں مقابلہ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کییئے مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزامحمد آفریدی کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے، مولانا عبدالغفور حیدری اپوزیشن ، مرزا آفریدی حکومتی امیدوار ہیں۔سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چیئرمین اورنائب چیئرمین کا انتخاب 3 بجے ہو گا، تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ادھریوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک اورعبدالغفور حیدری نے کامران مرتضی کو ایجنٹ مقررکردیا جبکہ صادق سنجرانی کے ایجنٹ محسن عزیزہوں گے جبکہ مرزا آفریدی کے ایجنٹ یدایت اللہ ہوں گے

سینیٹ رولزکے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوارکو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم ازکم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔