چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلیے میدان سج گیا ہے لیکن پولنگ بوتھ سے برآمد ہونے والے خفیہ کیمروں نے مشکل کھڑی کر دی ہے جس کی تحقیقات کیلیے پریزائڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے احکامات بھی جاری کر دیے جبکہ پولنگ بوتھ بھی نیا بنا کرلگا دیا گیاہے۔
نجی ٹی نے دعویٰ کیاہے کہ سینیٹ سیکیورٹی انچارج کو گزشتہ روز11 مارچ کو ہی تعینات کیا گیاہے جس کا نام وجاہت افضل ہے اوران کی تعیناتی نوٹیفکیشن بھی سامنے آ گیاہے ۔وجاہت افضل کو ایل سال کیلیے سارجنٹ ایٹ آرمز تعینات کیا گیاہے ۔ نوٹیفکیشن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وجاہت افضل کو بغیر اشتہار رول17 کے تحت سینیٹ سیکریٹریٹ میں گریڈ 18 پرتعینات کیا گیا ۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکشن افسر ظہوراحمد نے جاری کیا ۔
دوسری جانب ایک اور نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رات کو پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں دو اعلیٰ افسران اور تین نائب قاصد موجود تھے جو کہ صبح پانچ بجے تک عمارت میں ہی موجود ہے اور دونوں اعلیٰ افسران کی چیئرمین کے انتخاب کیلیے انتظامات کرنا ذمے داری تھی ،پارلیمنٹ کی بلڈنگ کی لفٹ بھی رات بھر مسلسل استعمال ہوتی رہی ہے ۔