چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی عزت اوروقارکو خاک میں ملادیا، انہیں چاہیے کہ خود ہی مستعفی ہوجائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ بوتھ میں کیمرے سامنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھائیں گے۔کیمرے لگانے کے واقع کی تحقیقا ت کی درخواست کردی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہارتے ہیں وہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ایسی حرکتوں سے ان کے اندرکا خوف باہر آرہا ہے جوآپ کے سامنے ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کے عمل میں داغ آچکا ہے جس کو ہم نے دھونا ہے۔