کراچی کے عوام پرایک اورمہنگائی کا بم گرا دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلیے بجلی 3 روپے 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
اپریل تا جون 2019 کیلیے بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری جولائی تا ستمبر2019 کیلئے بجلی ایک روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ جنوری تا مارچ 2020 کیلئے بجلی 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ تقریباً 100 ارب روپے بنتا ہے، وفاقی حکومت کا اضافے کا بوجھ اٹھانے کیلئے سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں درخواست کی تھی۔
نیپرا وفاقی حکومت اکتوبر 2020 میں کے الیکٹرک کیلیے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک بڑھاچکی، وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی کے الیکٹرک کیلیے بجلی 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔