پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں چیئرمین کے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی شکست پر طنز کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔
اس شکست کے بعد پی ڈی ایم میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پی پی چیئرمین بلاول پر طنز کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ ’بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا‘۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔