سینیٹ سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی انچارج سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ن لیگ کے مصدق ملک نے ملاقات کی ہے۔
سینیٹ کے سیکیورٹی انچارج نے کہا کہ ابھی تک کسی نے سینیٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو تک رسائی حاصل نہیں کی۔
مصطفی نواز کھوکھر نے پوچھا کہ کیا سی سی ٹی وی وڈیو ابھی تک محفوظ ہے جس پر سیکیورٹی انچارج نے جواب دیا کہ جی سی سی ٹی وی ویڈیو محفوظ ہے۔
مصطفی نواز نے کہا کہ آپ ذمے دار ہیں کہ سی سی ٹی وی وڈیو کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔