ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ کی گذشتہ 24 گھنٹوں کی وڈیو عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔
شاہد خاقان نے کہا کہ سابق چیئرمین سینیٹ اور وزیر اعظم کیمرے لگانے میں ملوث ہیں ، ملک کی بدقسمتی ہے کہ احمد فراز کا بیٹا کیمروں کا دفاع کررہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیل کے اندر بھی کیمرے نصب کیے گئے ، کیمرے کیوں لگائے گئے ہیں اس کا جواب دیں ، ووٹ کی رازداری توڑنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔