وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اب یہ لانگ مارچ کریں یاشارٹ مارچ، جو آج اندر ہوا وہی ان کا حشر ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومت کی فتح کے بعد شہبازگل نے کہا کہ ’ایک محترمہ کو اللہ صحت اور ہمت دےکہ وہ یہ صدمہ برداشت کرسکیں، ہمارے بھائی کیپٹن (ر ) صفدرکو بھی ہمت دے ان پر بھی بہت زیادہ سختی آنی ہے، کل تک وہ چاہ رہی تھیں ووٹ خفیہ ہوں، آج چاہ رہی ہیں ووٹ قابل شناخت ہوں۔
صادق سنجرانی چیئرمین، مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب، اپوزیشن کو شکست
شہبازگل نے کہا کہ ’کپتان نےکہا تھا خفیہ ووٹنگ پر مت جائیں، کپتان مارتا کم ہے گھسیٹتا زیادہ ہے، قومی اسمبلی میں انہوں نےہمارے7 ووٹ مسترد کرائے تھے، ہم نے سود کے ساتھ 8 ووٹ مسترد کرائے، ایک واپس ہے‘۔
شہبازگل نے کہا کہ ’ان کےساتھ وہی ہوا کہ شادی کی گاڑی کسی اورنے سجائی اوردلہن کوئی اورلےگیا، گیلانی صاحب سینیٹر نہیں چیئرمین سینیٹ بننے آئے تھے،گیلانی صاحب نےخریدوفروخت بھی کی لیکن سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے‘۔