وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی 10 ووٹوں سے جیت پر اپوزیشن پر مزاح سے بھرپور طنز کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 8 ووٹ مسترد ہوئے ہیں لیکن ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا جس پر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ خوشی کی بات ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے ووٹ میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز کے سیکھنے کی صلاحیت کافی اچھی ہے۔
خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کے مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ لیکر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ اپوزیشن امیدوار غفور حیدری 44 ووٹ لے سکے۔