سینیٹ الیکشن ووٹوں کا نہيں، نوٹوں کا مقابلہ تھا، سراج الحق

جن کا احتساب ہونا تھا وہ سب پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، حکومت اور اپوزیشن کی سیاست دولت اور چند خاندانوں کی سیاست ہے، امیر جماعت اسلامی

               
March 12, 2021 · اہم خبریں, قومی
مسلم حکمرانوں کو بیانات اورٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔فائل فوٹو

مسلم حکمرانوں کو بیانات اورٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن ووٹوں کا نہيں ، نوٹوں کا مقابلہ تھا، اسلام آباد میں ڈرامہ ہوا۔
فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر یہ ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جن کا احتساب ہونا تھا وہ سب پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست دولت اور چند خاندانوں کی سیاست ہے، جماعت اسلامی گندے کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔