اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ دفعہ 144 عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کو پیش نظر رکھ کر نافذ کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن سے تمام متعلقہ اداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔