خوشی ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے عہدے بلوچستان اورسابق فاٹا کوملے، وزیراعظم

جوعلاقے ماضی میں پیچھے رہے انکو قومی دھارے میں لانے کی میری پالیسی ہے، عمران خان

               
March 13, 2021 · اہم خبریں, قومی
حکومت کی جانب حکمت عملی طے کر لی گئی۔فائل فوٹو 

حکومت کی جانب حکمت عملی طے کر لی گئی۔فائل فوٹو 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے۔
ٹوئٹر پروزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اورمرزا آفریدی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ دوعہدے بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملے، جوعلاقے ماضی میں پیچھے رہے انکو قومی دھارے میں لانے کی میری پالیسی ہے۔