ڈرون ٹیکنالوجی کو کمرشل مقاصد کے لیے برؤے کار لانا وقت کی ضرورت ہے، عمران خان
ڈرون ٹیکنالوجی کو کمرشل مقاصد کے لیے برؤے کار لانا وقت کی ضرورت ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

وزیر اعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
اس بابت وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کو کمرشل مقاصد کے لیے برؤے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے قیام سے موجود خلا کو پر کیا جا سکے گا، اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ اور پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے سروس ڈیلیوری کی بہتری میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی کہ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے قانون سازی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ کابینہ کی منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔