پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا، پی ڈی ایم ذرائع
پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا، پی ڈی ایم ذرائع

7پی ڈی ایم ارکان نے کس کے کہنے پر یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی؟

گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کا پتا چلا لیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ساتوں سینیٹرز نے جان بوحھ کر یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی تھی، ان 7 ارکان کو پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائیں تاکہ ثابت ہو انہوں نے پی ڈی ایم کو ہی ووٹ ڈالا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کامیاب جب کہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی تھی۔
پریزائیڈنگ افسر سید مظفر شاہ نے یوسف رضا گیلانی کو ڈالے گئے 7 ووٹ مسترد قرار دیے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ٹریبونل جانے کا اعلان کیا تھا۔