کراچی کے حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے 20سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں مصطفی کمال، مفتاح اسماعیل اور امجد آفرید ی شامل ہیں، بلال قادری نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدوارمفتاح اسماعیل15مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 17مارچ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیچیدہ طریقہ کار،کڑی شرائط کے سبب امیدوار مشکلات کا شکار ہیں۔این اے 249ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9اپریل کو ہوگی۔کراچی کے حلقہ این اے249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔