ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو
ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نےشہبازگل کو کل طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو15 مارچ کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا ہے کہ شہبازگل نے تھانہ اسلام پورہ میں جعلی دستاویزات تیارکرنے اورفراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا،ان کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اوربے بنیاد ہے لہٰذا عدالت  مقدمے کو خارج کرے۔ درخواست گزارکی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اورگلفام بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہبازگل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا۔