پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری اوگرا نے ارسال کردی، اور15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے اوراوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل اورلائٹ ڈیزل میں 6،6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزدی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت و منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ بھی وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری  بھجوائی تھی تاہم مارچ کے آغاز میں وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔