متاثرین کی عمریں دس سے 55 سال کے درمیان ہیں۔فائل فوٹو
متاثرین کی عمریں دس سے 55 سال کے درمیان ہیں۔فائل فوٹو

آزادکشمیر میں کورونا کی تیسری لہر۔14افراد میں وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں کورونا کی تیسری لہرکے دوران14افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی،انٹری پوائنٹس پراسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق کوٹلی میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاﺅ میں تیزی آگئی جس پرانتظامیہ نے شہر بھرمیں لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کیاہے،انتظامیہ نے ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ اور کسی بھی قسم کے اجتماعات پر پابندی عائدکردی گئی جبکہ تمام تعلیمی ادارے 18مارچ تک بند کردیے گئے ہیں ،لاک ڈاﺅن کا نفاذ آج رات12 بجے سے ہوگا۔