اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا ہے کہ فری اینڈ فیئرالیکشن کیلیے قانون تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کیلیے قانون تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں مگراپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لیے تیار نہیں،اپوزیشن سے پہلے بات کی تھی مگر وہ اوپن بیلٹ انتخابات کیلیے نہیں نہیں مانے اب انہیں تکلیف ہوئی ہے تو چیخیں ماررہے ہیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگراپوزیشن سنجیدہ ہوتو حکومت اصلاحات کے لیے تیارہے۔