پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کاکہناہے کہ صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اورکاتحفہ ہے۔اس تحفے کو پیپلزپارٹی نے اپنایا تھا۔
سندھ کلچرل فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ چیئرمن سینیٹ الیکشن میں چار خفیہ کیمرے لگے ہوئے تھے ۔ ہمارے دو سینیٹر نے ان کیمروں کی نشاندہی کی ،ان کاکہناتھا کہ کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے ،حکومت نے کیمروں والا حربہ استعمال کیا۔
رضاربانی نے کہاکہ گیلانی کامیاب ہوئے کیونکہ پی ٹی آئی نے اپنے ورکرکونظرانداز کیا،پی ٹی آئی نے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیئے ، پی ٹی آئی میں گروپ بندیاں ہیں ۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہاکہ ہمیں مکمل طور پرآئین پر عملدرآمد کرناہوگا،جس ادارے کا جو کام ہے وہ کرنا ہوگا۔