مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے نہیں دیں گے، اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو۔
شیخوپورہ میں ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ان کے آگے نہیں جتائو ،اس کو غدار کہہ دیا جاتا ہے ، اگر ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو بات کریں گے۔پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا۔ اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے،پاکستان کے لیے میرے اور آپ کے اباو اجداد نے قربانیاں دیں، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ہم سے ایک حصہ الگ ہو جائے گا ،ہم یہ بھی نہیں سوچا تھا کے مقبوضہ کیرنے ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔پاکستان کو اتنا گرا دیا مودی کو چارکال کی مگر وہ نہ آیا ۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی آواز کو دبانے کے لیے نیب کے بار بار بلاوے بھیجے گئے ، ہم نے سوچا پاکستان ماں بہن اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ہے مگر تم نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو جیلوں میں ڈالا ۔پچھلے دو دنوں سے جو ہو رہا ہے یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف قدم ہے ،ہم پاکستان بنانے والے ہیں ،اس ملک میں انتشار نہیں چاہتے، یہ میرا آپ کا پاکستان ہے ہم نے اس کو سنبھالنا ہے ،یہ چند ہفتوں کے مہمان رہ گئے ہیں ،یہ ان کی آخری اچھل کود ہے یہ جانے والے ہیں۔