لاہورہائیکورٹ نے ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر مریم نواز سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے استفسارکیا کہ اگست2020 میں وہ پیش نہیں ہوئیں تو آپ نے کیاکیا؟آپ کو اتنے عرصے تک خیال نہیں آیا ضمانت منسوخی کا؟آپ اتنے ماہ کیوں چپ کرکے بیٹھے رہے،اپوزیشن جلسے، سینیٹ الیکشن تھا،ضمانت منسوخی دائرنہیں کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلیے نیب درخواست پر سماعت ہوئی ،لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مریم نواز ضمانت کا غلط استعمال کررہی ہیں،عدالت نے استفسارکیا کہ مریم نواز ضمانت کا کیا غلط استعمال کررہی ہیں ،نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ مریم نواز تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں،مخصوص دستاویز مانگیں مگرانہوں فراہم نہیں کیں ۔
عدالت نے استفسارکیاکہ کیا مریم نواز پیش نہیں ہو رہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہی توہماراکیس ہے ،جب انہیں بلایا توہجوم لے کر آگئیں ،نیب آفس پر پتھراﺅ کیاگیاہنگامہ آرائی کی جس ڈپٹی پراسیکیوٹرنے درخواست دائرکی ان کو خوددلائل دینے چاہئیں۔
نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے کہاکہ میں خود اس کیس میں دلائل دے سکتا ہوں،عدالت نے کہاکہ جس ڈپٹی پراسیکیوٹر نے درخواست فائل کی وہ دلائل دیں ۔
عدالت نے استفسارکیا کہ اگست2020 میں وہ پیش نہیں ہوئیں تو آپ نے کیاکیا؟آپ کو اتنے عرصے تک خیال نہیں آیا ضمانت منسوخی کا؟آپ اتنے ماہ کیوں چپ کرکے بیٹھے رہے ،اپوزیشن جلسے، سینیٹ الیکشن تھا،ضمانت منسوخی دائرنہیں کی۔نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ پہلے درخواست دائر کرتے توالزام لگتا جلسے کےخلاف کارروائی ہورہی ہے ،عدالت نے مریم نواز سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔