این اے 75 ڈسکہ انتخابات کیس میں ن لیگی امیدوارنوشین افتخارنے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔
نوشین افتخارکی جانب سے تحریری جواب میں کہاگیاہے کہ حلقے کے عوام کو جمہوری حق رائے دہی سے روکا گیا،20پریذائیڈنگ افسران کا غائب ہونا تشویشناک ہے،جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کو خارج کیا جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی امیدوارکی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔