لاہورہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پرن لیگی کارکن نے انڈوں سے ’ حملہ ‘ کر دیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے اسے پکڑلیا اور خوب پٹائی کی،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کے چہرے پر سیاہی بھی پھینکی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازگل لاہور ہائیکورٹ میں کیس میں پیش ہونے کیلیے پہنچے تھے لیکن وہاں پر پہلے سے ہی ن لیگی کارکنان موجود تھے ، ایک کارکن کی جانب سے شہبا ز گل پرانڈہ پھینکا گیا جسے حکومتی ترجمان کے ساتھ موجود پی ٹی آ ئی کارکنان نے دھرلیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بتایا جارہاہے کہ ن لیگی کارکن میڈیال سیل کا رکن ہے اوراس نے گلے میں کارڈ بھی پہن رکھاہے ، اس شخص کو پولیس نے فوری حراست میں لے لیاہے ۔ بتایا جارہاہے کہ شہبازگل کے چہرے پر سیاہی بھی پھینکی گئی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ سے ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا گیاہے جس کے بارے میں بتایا جارہاہے کہ وہ بھی نعرے بازی میں شریک تھی ۔آج لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس حوالے سے ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد پہلے ہی ہائیکورٹ میں موجود تھی ۔